ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو ایئر پورٹ پر ضبط ہوا 35.52لاکھ روپے مالیت کا سونا 

منگلورو ایئر پورٹ پر ضبط ہوا 35.52لاکھ روپے مالیت کا سونا 

Wed, 24 Apr 2019 12:07:36    S.O. News Service

منگلورو 24؍اپریل (ایس اونیوز) منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹمز افسران نے سونا اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام کرتے ہوئے دو مسافروں کے پاس سے غیر قانونی طور پر لایا گیا سونا ضبط کرلیا ہے جس کی مالیت 35.52لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

کسٹمز افسران کے بیان کے مطابق ایک مسافرایئر انڈیا ایکسپریس طیارے کے ذریعے دوحہ قطر سے منگلورو پہنچا تھا جس کے پا س سے 462.97 گرام سونا برآمد ہوا جبکہ دوسرے مسافر کے پاس سے641گرام سونا ضبط کیا گیا ہے۔دونوں ہی معاملات میں سونے کو پیسٹ کی شکل میں بدل کر مسافروں نے اپنے مقعد میں چھپا رکھا تھا۔ سونا ضبط کرنے کے ساتھ دونوں مسافروں کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔


Share: